راولپنڈی : پاکستانی فوج کے سربراہ قمر جاوید باجوہ سے قزاقستان کے سفیر بارلے بے صادکوف کی ملاقات ، جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیئے:پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت حسین متنازع ٹوئیٹ پر ایک بار پھر تنازع کا شکار
قزاقستان کے سفیر نے ملاقات کے دوران دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے علاقائی امن کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیئے:مسلم لیگ نواز میں فارورڈ بلاک بننے جا رہا ہے: شیخ رشید
آئی ایس پی آر کے مطابق قزاقستان کے سفیر نے جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں آرمی چیف سے ملاقات کی ، دونوں حکام نے مختلف دفاعی شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت کی ۔