انتخابات کے روز آر ٹی ایس کی خرابی کی تحقیقات کا فیصلہ

انتخابات کے روز آر ٹی ایس کی خرابی کی تحقیقات کا فیصلہ
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے انتخابات کے روز رزلٹ ٹراسمیشن سسٹم کی ناکامی کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے آر ٹی ایس کی خرابی کی تحقیقات کے لئے کابینہ ڈویژن کو خط لکھا گیا ہے جس میں زرلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کی خرابی کی انکوائری کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت حسین متنازع ٹوئیٹ پر ایک بار پھر تنازع کا شکار
 
 

کابینہ ڈویژن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ تحقیقاتی کمیٹی میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور این ٹی آئی ایس بی کے تکنیکی ماہرین کو شامل کیا جائے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کمیٹی میں آئی ٹی سیکیورٹی بورڈ اور پی ٹی اے کے ماہرین کو شامل کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے , ای سی نے کمیٹی کو چار ہفتوں میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔خیال رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے روز الیکشن کمیشن کی جانب سے بنائے گئے زرلٹ ٹرانسمیشن سسٹم میں خرابی آ گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیئے:مسلم لیگ نواز میں فارورڈ بلاک بننے جا رہا ہے: شیخ رشید
 
 

آر ٹی ایس میں خرابی کی وجہ سے انتخابی حلقوں کے نتائج میں گھنٹوں تاخیر ہوئی تھی ، سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن میں منظم دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے پوچھا گیا تھا کہ بتایا جائے آر ٹی ایس بیٹھ گیا تھا یا جان بوجھ کر بٹھایا گیا تھا؟

دوسری جانب ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کے روز رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم بیٹھا نہیں تھا بلکہ آر اوز کی جانب سے ایک ساتھ نتائج بھیجنے کی وجہ سے سسٹم سلو ہو گیا تھا۔

سیاسی جماعتوں کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا گیا جسے سیکریٹری الیکشن کمیشن نے مسترد کر دیا تھا , سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو آر ٹی ایس میں خرابی کی مکمل تحقیقات کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔