مسلم لیگ نواز میں فارورڈ بلاک بننے جا رہا ہے: شیخ رشید

08:14 PM, 2 Aug, 2018

لاہور:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعوی کیا ہے کہ مسلم لیگ نواز میں فارورڈ بلاک بننے جا رہا ہے ، اپوزیشن اتحاد عمران خان کے خلاف نہیں ہے بلکہ کسی خا ص مقصد کے لیےہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز میں فارورڈ بلاک بننے جا رہا ہے۔عمران خان کے بطور وزیراعظم حلف اٹھاتے ہی یہ گروپ سامنے آ جائے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد عمران خان کے خلاف نہیں، کسی خاص مقصد کیلئے ہے ، ان کا کہنا تھا کہ   آصف زرداری سیاست کے ماسٹر ہیں۔ انہوں نے اپنے کارڈ شو نہیں کئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کی سیاست کو خراب کرنے میں مریم نواز کا ہاتھ ہے۔
 
 

مزیدخبریں