ممبئی : بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے شوبز ورلڈ میں باقاعدہ قدم رکھ دیا۔ میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے شوبز کی دنیا میں باقاعدہ قدم رکھ دیا ہے تاہم انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم سے نہیں بلکہ ماڈلنگ سے کیا ہے۔سہانا خان نے مشہور فیشن میگزین ’’ووگ انڈیا‘‘کے اگست کے شمارے کے لیے فوٹوشوٹ کرایا ہے یہ ان کا پہلا فوٹو شوٹ ہے جس میں سہانا بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔
سہانا کے والد شاہ رخ خان اور والدہ گوری خان نے بھی ان کے فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ ان دونوں نے سہانا کے پہلے شوٹ کے لیے ووگ میگزین کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ووگ نے اپنے فیس بک پیج پر سہانا کے فوٹوشوٹ کے دوران ان کے انٹرویو کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں سہانا نے بتایا کہ لوگوں کو ان کے بارے میں وقت گزرنے کے ساتھ زیادہ معلوم ہو گا۔
Holding her in my arms again thanks to Vogue. ‘What imperfect carriers of love we are...” except when it comes to our children. So sending u all my love & a big hug. Hello Suhana Khan! pic.twitter.com/RrkhJ8kfz5
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) July 31, 2018
یاد رہے کہ سہانا سے قبل آنجھانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے بھی ووگ میگزین پر اپنے فوٹو شوٹ کے ساتھ ڈیبیو کیا۔ جھانوی کے فوٹو شوٹ کی بھی سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی ہوئے۔ اس کے علاوہ جھانوی کپور حال ہی میں منعقد ہوئے ووگ بیوٹی ایوارڈز میں بھی شریک ہوئیں۔ اس دوران انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنے اسٹائل پر بات کی۔
Thank you @VOGUEIndia for Suhana's shoot...
— Gauri Khan (@gaurikhan) July 31, 2018
Photographed by: @Errikos_Andreou
Styled by: @Anaita_Adajania
Hair: @YianniTsapatori pic.twitter.com/AFCXhVTwPB
واضح رہے کہ شاہ رخ خان اپنے بچوں کی پڑھائی کے حوالے سے بہت سخت ثابت ہوئے ہیں وہ متعدد مواقع پر کہہ چکے ہیں کہ ان کے بچے جو کرنا چاہیں کریں لیکن پہلے انہیں اپنی تعلیم مکمل کرنی ہوگی۔ سہانا بہت جلد اپنی گریجویشن مکمل کرنے والی ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں