ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر جاں بحق

11:24 AM, 2 Aug, 2018

ٹانک: ٹانک میں مین بازار کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر ٹانک جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ٹانک کے اسسٹنٹ کمشنر کرامت اللہ گھر سے دفتر جا رہے تھے کہ ٹانک کے مین بازار میں ٹریفک پوائنٹ کے قریب گھات لگائے ہوئے نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقتول اسسٹنٹ کمشنر کرامت اللہ کے گارڈ نے ملزمان پر جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: طلال چودھری 5 سال کیلئے نااہل قرار

فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے، اورواقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔فوری طور پر اسسٹنٹ کمشنر ٹانک کے قتل کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔ پولیس نے اس حوالے سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں