امریکا نے مزید چینی درآمدات پر ٹیرف بڑھانے کی تیاری کر لی

امریکا نے مزید چینی درآمدات پر ٹیرف بڑھانے کی تیاری کر لی
کیپشن: چین نے اپنا رویہ بدلنے کی بجائے غیر قانونی جوابی اقدامات کئے، رابرٹ لائٹ ہائزر۔۔۔۔فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکا نے مزید 200 ارب ڈالر کی چینی درآمدات پر مجوزہ ٹیرف بڑھانے کی تیاری شروع کر دی۔ صدر ٹرمپ نے امریکی تجارتی نمائندے کو ہدایت کی ہے کہ چین سے آنے والی مزید 200 ارب ڈالر کی اشیا پر مجوزہ ٹیرف 10 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کی جائے۔

ٹریڈ نمائندہ رابرٹ لائٹ ہائزر کا کہنا ہے کہ چین کوجو مخصوص تبدیلیاں کرنی چاہئیں اس پر ہمارا موقف واضح ہے لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ چین نے اپنا رویہ بدلنے کی بجائے غیر قانونی جوابی اقدامات کئے جو امریکی ورکرز، کاشتکاروں اور تاجروں کے خلاف ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کیلئے آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکیج، چین نے امریکا کو کرارا جواب دیدیا

واضح رہے کہ امریکا پہلے ہی 34 ارب ڈالر کی چینی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر چکا ہے۔ مزید 16 ارب ڈالر کی چینی اشیا آنے والے ہفتوں میں ہدف بن سکتی ہیں۔

 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں