پاکستانی کرکٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا گیا

09:00 AM, 2 Aug, 2018

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کئی سفارشات کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستانی کرکٹرز، بورڈ کے افسران، کوچز، امپائروں اور میچ ریفریز کی تنخواہوں میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے۔

پی سی بی نے 31 کھلاڑیوں کو ایک ماہ کے لئے سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان اگلے ایک دو دن میں کر دیا جائے گا۔ کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کے علاوہ میچ فیس اور دیگر مراعات میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم کا وفاق میں تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ

پی سی بی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ایچ آر کمیٹی کی سفارش پر کیا گیا ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بدھ کو پاکستان کرکٹ بورڈ چیئرمین نجم سیٹھی سے ملاقات کی جس میں انہیں بتایا گیا کہ کمیٹی کی سفارشات کے بعد پاکستانی ٹیم کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ، میچ فیس اور دیگر مراعات میں اضافہ کیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں