رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کے درمیان 5 سال سے جاری معاشقہ ختم ہو گیا

رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کے درمیان 5 سال سے جاری معاشقہ ختم ہو گیا

ممبئی :دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نےراہیں جدا کر لیں۔دونوں کے درمیان 5 سال تک معاشقہ جاری رہا ایک ساتھ کئی فلموں میں کام کیا ۔راؤ متعدد بار ڈمپل گرل سے محبت کا اظہار کر چکے ہیں لیکن ڈمپل گرل نے اپنے اور رنویر کے دمیان تعلقات پر ہمیشہ ہی خاموشی اختیار کی ہے۔دونوں اداکاروں کے درمیان دوستی ٹوٹنے کی خبروں کی تصدیق دونوں اداکاروں کے دوستوں نے بھی کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ نے دونوں خاندانوں کی باہمی رضامندی سے دپیکا پڈوکون کو شادی کی پیش کش کی جس پر ڈمپل گرل نے کیرئیر کے عروج پر شادی سے انکار کردیا اور شادی کو کیرئیر کے زوال کا سبب قرار دیا۔رنویر کے مسلسل منانے کے باوجود دپیکا شادی کے لیے تیار نہیں ہیں جس پر دونوں نے باہمی رضامندی سے ایک دوسرے سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا تاہم فلم ’’پدماوتی‘‘ میں ایک ساتھ کام کرنے کے باعث اس معاملے پر خاموش رہنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ فلم کی شوٹنگ اور نمائش پر کوئی اثر نہ پڑے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں