پیرس : فرانس نے کہا ہے کہ ایران اور روس پر امریکی پابندیوں غیر قانونی اور عالمی قوانین کے منافی ہیں
فرانس کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران،شمالی کوریا اور روس پر عائد کی جانے والی پابندیاں عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں ۔ایران،روس اورشمالی کوریا پر پابندیوں کے بل کی امریکی سینٹ سے منظوری کے بعد اگر امریکی صدر اس پر دستخط کر دے تو اس صورت میں اس پرعمل در آمد ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور روس کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں پر اگر غور کیا جائے تو واضح اور شفاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ان پابندیوں کا مقصد مزاحمتی فرنٹ کے خلاف امریکہ کی دشمنی ہے۔