لاہور : رہنما پی ٹی آئی عالیہ حمزہ نےنے فواد چودھری کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میں خواتین کی بہت عزت ہوتی ہے یہاں تک کہ کے پی میں ڈپٹی اسپیکر اسمبلی بھی خاتون ہے۔انہوں نے کہا کہ گلالئی کے الزامات کا میں جواب دوں گی ۔ عالیہ حمزہ نے کہا کہ میں انجینیراورکورکمیٹی کا حصہ ہوں ہمیں پارٹی میں عزت دی جاتی ہے.گلالئی پہلے آپ اپنا گھردیکھ لیں پھربات کریں .انہوں نے کہا کہ گلالئی کہتی ہیں خان صاحب مغربی اقدارلانا چاہتے ہیں.
عالیہ حمزہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عائشہ گلالئی سے سوال کیا کہ اگر گلالئی کو2013 میں میسج ملا توچارسال تک پارٹی میں کیوں رہیں؟آپ کو اسی وقت پریس کانفرنس کر کے بتانا چاہیے تھا۔اس وقت پریس کانفرنس کیوں نہیں کی ؟آپ کورکمیٹی کا حصہ نہیں تھیں،جلسے میں اسٹیج پرکیا کررہی تھیں؟رہنما پیٹی نے کہا کہ خان صاحب آپ سےنظریں نیچی کرکے بات کرتے تھے،ان پر الزامات کیسے لگائے؟عائشہ گلالئی اس قسم کی غلیظ باتیں دوبارہ مت کرنا.عالیہ حمزہ نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سنا ہے 50 کروڑ روپےعائشہ گلالئی کودیے گئے ہیں.
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خواتین کو سیاسی شعور دیا ہے.ہم اپنے چیئرمین عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں.انہوں نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی میں آپ کو ملی تھی تو پیپلز پارٹی چھوڑ کر مشرف کی پارٹی میں گئیں؟پی ٹی آئی نے عائشہ گلالئی کو عزت دی اور ایم این بنادیا.سال تک عائشہ ایم این اے کی تمام مراعات کیوں لیتی رہیں .رہنما پی ٹی آئی یاسمین راشد نے کہا کہ الزامات لگانے سے پہلے اپنے دامن کوبھی دیکھنا چاہیے.گلالئی کے الزامات سے بہت تکلیف ہوئی.
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں