کوئٹہ کے طلبا مشکلات کا شکار، لوکل بسوں کی چھتوں پر سفر کر نے پر مجبور

04:29 PM, 2 Aug, 2017

نیوویب ڈیسک

کو ئٹہ: مختلف تعلیمی اداروں کے طلب علم لوکل بسوں کی چھتوں پر سفر کر نے پر مجبور ہیں عام مسافر کا کرایہ 20روپے جبکہ طا لب علموں کا کرایہ10رویے ہو نے کی وجہ سے انہیں چھتوں پر بیٹھایا جاتا ہے لوکل بس ڈرائیور سواری کے بیٹھنے کا انتظار نہیں کر تے جس کی وجہ سے اکثر اوقات بس کی چھت سے گرنے کے باعث حادثات رونما ہو تے ہیں۔

کوئٹہ میں لوکل بسیں سفر کر نا طالب علموں کے لئے مشکل ہو گیا۔صبح سکول کالج جانا ہو یا پھر چھٹی کے وقت گھر طالب علموں کو بسوں کی چھتوں پر بیٹھایاجاتا ہے،بسوں پرچڑھنے اور اترنے کے دوران پاوں پھسلنے کے باعث اکثر اوقات طالب علم گر کر زخمی بھی ہو جاتے ہیں۔لوکل بسوں کا کرایہ عام مسافروں کے لئے 20 روپے جبکہ طالب علموں کے لئے 10 روپے ہے مختص کیا گیا ہے۔طالب علم کہتے ہیں کہ بسوں کے ڈرائیور سیٹ کا کرایہ کم ہونے کی وجہ سے انہیں اندر بیٹھنے نہیں دیتے۔

اس صورتحال کے حوالے سے ایس ایس پی ٹریفک نظیر احمد کر د کا کہنا ہے کہ بسوں یا رکشوں میں اضافی سواری کو روکنے کے حوالے سے کو ئی قانو ن نہیں تھا مگر اب قانو ن میں تر میم کر دی گئی ہے جس پر جلد عملدآ مد ہو گا ۔ گز شتہ دو سالو ں کے دوران2بچے لو کل بسوں کی چھتوں سے گر نے کے باعث جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو چکے ہیں ۔

مزیدخبریں