لاہور: سروسز ہسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال بدھ کو بھی جاری رہی جب کہ دیگر شہروں میں ینگ ڈاکٹرزنے ہڑتال شروع کردی ۔سینٹرل انڈکشن پالیسی واپس لینے اور دیگر مطالبات کے لیے لاہور کے ینگ ڈاکٹرز نیگزشتہ روز ہڑتال کا اعلان کیا تھا ۔لاہور کے سروسز اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث دوسرے شہروں سے آئے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
اس کے علاوہ فیصل آباد، رحیم یار خان اور ملتان کے اسپتالوں میں بھی ینگ ڈاکٹرز ہڑتال پر اتر آئے ہیں۔فیصل آباد کے الائیڈ اور سول اسپتال سمیت سرکاری اسپتالوں میں کام بند رہا، ہسپتال کی او پی ڈیز، ان ڈور اور ایمرجنسی میں بھی ڈاکٹرز موجود نہیں جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات در پیش ہیں۔رحیم یار خان کے شیخ زید ہسپتال میں بھی ینگ ڈاکٹرز ہڑتال پر بیٹھے ہوئے تھے جب کہ ملتان کے نشتر اسپتال سمیت دیگر سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال کردی ہے۔