ممبئی: معروف بھارتی اداکار ہ سوارا بھاسکر فلم انڈسٹری میں نہ صرف اپنی بہترین کارگردگی بلکہ بے باکی کے باعث بھی خاصی جانی جاتی ہیں ، اور کسی بھی سماجی مسئلے پر بولنے سے ذرا بھی ہچکچاتی نہیں ۔
گزشتہ روز بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئےسوارا بھاسکر نے کہا کہ" اداکاراؤں کو اپنے حق کے لیے آواز اٹھانی چاہیئے اورعورتوں کو مردوں کے مساوی سمجھنا چاہیئے کیونکہ کوئی عورت مرد سے کم نہیں ہوتی"۔
سوارا بھاسکر کا کہناہے کہ کچھ بھی پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملتا انسان کو اپنے مقصد میں کامیابی کے لیے محنت کرنا پڑتی ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہالی ووڈ کی اداکاراؤں نے برابری کے مسائل پر سوال اٹھا کر بہت اچھا اقدام لیا ہے۔
جس طرح ہالی ووڈ کی اداکاراؤں نے برابری کا سوال اٹھایا ہے اسی طرح بالی ووڈ کی اداکاراؤں کو بھی آواز اٹھانی چاہیئے۔