لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ سابق وزیراعظم کے ترقیاتی ویژن کومزید آگیلے کرجائیں گے، نوازشریف نے عزم،محنت اورخدمت کوشعار بناتے ہوئے ملک کوترقی کی شاہراہ پرگامزن کیاہے۔لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے ملک کی تقدیر بدل کررکھ دی، ان کے ترقیاتی ویژن کومزید آگے لے کر جائیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف نے سیاست میں اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا، بلکہ اپنے عزم ، محنت اورخدمت کوشعار بناتے ہوئے ملک کو ترقی کی شاہراہ پرگامزن کیا ، سی پیک کے منصوبوں کا اجرا نواز شریف کا تاریخی کارنامہ ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے صرف اور صرف خدمت کی سیاست کی ہے جبکہ مسلم لیگ نے ہمیشہ ملک میں جمہوری اقدارکوفروغ دیا، مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ سیاست مخالفین پر کیچڑ اچھالنے کا نہیں خدمت کا نام ہے۔