ایران کی نئے روٹ کے ذریعے یمنی حوثیوں کو اسلحے کی ترسیل

11:38 AM, 2 Aug, 2017

تہران:ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب نے یمن میں اپنے آلہ کار حوثی شیعہ باغیوں کو اب اسلحے کی ترسیل کے لیے ایک نیا خفیہ راستہ اختیار کر لیا ہے۔برطانوی خبررساں ایجنسی نے اس معاملے سے جانکاری رکھنے والے حکام کے حوالے سے اس نئے روٹ کا انکشاف ہوا۔

مغربی اور ایرانی ذرائع کے مطابق حوثیوں کو اسلحے کی ترسیل پر عائد   بین الاقوامی پابندیوں سے بچنے کے لیے ایران نے اب نیا آبی راستہ اختیار کررکھا ہے اور پاسداران انقلاب کور گذشتہ چھے ماہ سے کویت اور اومان کے درمیان آبی راستے کو حوثیوں تک اسلحہ پہنچانے کے لیے استعمال کررہی ہے۔

ایک سینئر ایرانی عہدے دار نے بتایا کہ میزائلوں کے حصے ،لانچروں اور اسلحہ کو کویتی پانیوں کے ذریعے یمن اسمگل کیا جاتا ہے۔اس روٹ کو بعض اوقات نقد رقوم کی منتقلی کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے ،جب ایک ایرانی عہدہ دار سے سوال کیا گیا کہ کیا حوثیوں کو اسلحے کی اسمگلنگ کے اس تمام عمل میں پاسداران انقلاب ایران ملوث ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ خلیج میں پاسداران انقلاب کی شرکت کے بغیر کوئی سرگرمی وقوع پذیر نہیں ہوسکتی ہے۔

وہی خطے میں ایران کی گماشتہ جنگوں کے لیے نقد رقوم کے علاوہ اسلحہ مہیا کررہے ہیں۔ایک اور ایرانی عہدہ دار نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں