بالی و وڈ کنگ شاہ رخ خان کو شیونگ کریم کے باعث لیگل نوٹس جاری

11:21 AM, 2 Aug, 2017

ممبئی: فلم ستاروں کو لوگ اپنا رول ماڈل سمجھتے ہیں اس لیے ان پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ لوگوں کو گمراہ نہ کریں بلکہ ان کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں۔ ایسا نہ کرنے کی صورت میں فلم ستاروں کو مشکلات بھی جھیلنا پڑ سکتیں ہیں ایسا ہی کچھ ہو ا بالی ووڈ کے  معروف اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  شاہ رخ خان کو  شیونگ کریم کے اشتہار  میں کام کرنا مہنگا پڑ گیا ہے ۔
بھوپال کےشہری  راج کمار نے شکایت کی ہے کہ اس کے  چہرے پر دھبے پڑ جانے کی وجہ کوئی اور نہیں   بلکہ شاہ رخ خان ہیں ۔ کیونکہ اس کے چہرے پر ایک شیونگ کریم استعمال کرنے کی وجہ سے دھبے پڑے ہیں اور   اس شیو نگ کریم کا اشتہارمعروف اداکار شاہ رخ خان نے کیا تھا۔

راج کمار نے کیس دائر کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے جانچ پڑتال کے بنا غیر معیاری کریم کو بھارت کی بہترین کریم قرار دیا تھا۔جس کے استعمال سے اس کے چہرے پر دھبے پڑ گئے تھے۔ اس نے اپنے درخواست میں کہا ہے کہ اس کا علاج گورنمنٹ ہسپتال سے کروایا جائے۔
 راج کمار کی شکایت پر   شاہ رخ خان کولیگل نوٹس  بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں