لاہور:وزیر اعظم کی کرسی کے لیے دوڑ ابھی ختم نہیں ہوئی ۔ن لیگ کے پلان کے مطابق شاہد خاقان عباسی کے عبوری وزیراعظم بننے کے بعد مستقل مدت کے لیئے شہباز شریف کو وزراعظم منتخب کیا جائے گا ۔جس کے لیے انہیں پہلے این اے 120 سے الیکشن لڑنا پڑے گا۔ اس منصوبے کی تکمیل کے لیے شہباز شریف کو اپنی وزارت سے مستعفی ہونے پڑے گا۔ ذرا ئع کے مطابق وزیراعظم کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے شہباز شریف الیکشن مہم سے قبل وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دینگے۔
تفصیلات کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف این اے 120 کی الیکشن مہم سے قبل وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہو جائیں گے ،ذرائع کا مزید کہنا ہے شہباز شریف کے این اے 120 کے علاوہ مزید دو حلقوں سے انتخاب لڑنے کی تجویز بھی زیرغورہے تاہم شہباز شریف نے فیصلہ کیا ہے کہ این اے 120 سے ہی الیکشن لڑیں گے ۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد وزارت عظمیٰ کیلئے مستقل امیدوار کیلئے شہباز شریف کو نامزد کیا گیا ہے اور ان کے مدمقابل تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشدہیں اور مقابلے کا امکان ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.