اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ کی طرف سے نئے وزیراعظم کے لیے شاہد خاقان عباسی کو نامزد کیا گیا جن کو گزشتہ روز 221 ووٹ ملے اور پاکستان کے عبوری وزیر اعظم بننے کا خؤاب پورا ہو گیا ۔تاہم وزیر اعظم بنتے ہیں شاہد خاقان عباسی کی شاہ محمود سے ملنے کی کوشش رائیگاں گئی ۔تفصیلا ت کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے وزیر اعظم بنتے ہیں شاہ محمود سے ملنے گئے مگر شاہ محمود قریشی نے ان سے ملنا بھی گوارا نہ کیا ۔
اس سارے واقعہ کو کیمرے کی آنکھ نے قید کر لیا ۔شاہد خاقان عباسی نے شاہ محمود کی قیمض کو بھی پکڑا مگر شاہ صاحب ہاتھ ہلا کر نکل گئے ۔نومنتخب وزیر اعظم کی طرف سے اچھا رویہ دیکھنے میں آیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.