نوازشریف کی نااہلی کے بعد کپتان نے درباربابا فرید شکر گنج پر حاضری دی

10:09 AM, 2 Aug, 2017

اسلام آباد:نوازشریف کی نااہلی کے بعد کپتان نے اولیاء کرام کے مزاروں پر جانا شروع کردیا۔

تفصیلا ت کے مطابق نوازشریف کی نااہلی  سے  کپتان کی خواہش آخر کار  پور ی ہو گئی ہے ۔ جس کے بعد عمران خان نے منتیں پوری کرنے کاسلسلہ بھی شروع کر دیا ہے ۔

 ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  نے گزشتہ روز  پاکپتن میں درباربابا فرید شکر گنج پر حاضری دی ۔ حاضری کے بعد انہوں نے  شکرانے کے نوافل بھی ادا کیے۔
اس موقع پر پی ٹی آئی کے مقامی رہنما بھی موجود تھے۔جبکہ خاورمانیکا کے بیٹے کپتان کی ویڈیو بنانے پر صحافیوں سے بھی الجھتے رہے۔او رکیمرے چھیننے کی کوشش بھی کی  تاہم دربارپر حاضری کے بعد عمران خان خاور مانیکا کی رہائش گاہ پر چلے گئے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے نواز شریف کے خلاف فیصلہ آنے کی صورت میں بابا فرید شکر گنج کے دربار پر حاضری کی منت مان رکھی تھی ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

مزیدخبریں