بارشوں سے چھتیں گرنے کے مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق

09:58 AM, 2 Aug, 2017

لاہور: حالیہ بارشیں تباہی کا سبب بننے لگیں۔ رینالہ خورد میں بارش کے باعث گھرکی چھت گر گئی۔ ملبے تلے دب کر خاتون جاں بحق جبکہ 15 ماہ کا بچہ زخمی ہو گیا۔ بنوں میں طوفانی بارش سے 6 مکان گر گئے۔ برساتی نالے کا منہ زور پانی ایک شخص کو بہا لے گیا جس سے اسکی موت واقع ہو گئی۔ جہلم میں موسلا دھار بارش نے گھر اجاڑ دیا۔ مکان کی چھت گرنے سے بیٹی جاں بحق جبکہ ماں سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔

ادھر نالہ لئی میں پانی کی سطح کناڑیاں کے مقام پر 7 فٹ اور گوالمنڈی پر ساڑھے 6 فٹ ہے۔ دریائے سندھ میں جناح بیراج اور چشمہ بیراج کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

فلڈ کنٹرول اتھارٹی کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 75 ہزار 304 کیوسک جبکہ اخراج 3 لاکھ 67 ہزار 304 کیوسک ہے۔ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد4 لاکھ 16ہزار 965 کیوسک اور اخراج 4 لاکھ 10 ہزار 486 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں