سندھ اسمبلی  سینیٹ انتخابات، پی پی 10 نشستوں پر کامیاب

سندھ اسمبلی  سینیٹ انتخابات، پی پی 10 نشستوں پر کامیاب

کراچی :سندھ اسمبلی میں سینیٹ کی 12 نشستوں میں سے 10 نشستوں پر پی پی پی کے امیدوار کامیاب ہوگئے۔ انتخاب میں ایک نشست پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور ایک آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔ سندھ اسمبلی کو پولنگ اسٹیشن کا درجہ دیا گیا، جہاں پولنگ کا عمل صبح 9 نبجے سے شام 4 بجے تک بلاتعطل جاری رہا۔ 


اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین موجود تھے۔ جماعتِ اسلامی اور سنی اتحاد کونسل کے اراکین ووٹ کاسٹ کرنے نہیں پہنچے جبکہ جی ڈی اے کے 3 اراکینِ سندھ اسمبلی نے تاحال اپنا حلف نہیں اٹھایا ہے۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق سندھ سے سینیٹ کی 12 نشستوں کے لیے 19 امیدوار مدِ مقابل ہیں۔


سندھ سے سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں پر 10 امیدوار مدِمقابل ہوں گے۔پیپلز پارٹی کے 5، ایم کیو ایم پاکستان کا 1، تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ 3 امیدوار میدان میں ہیں۔فیصل واوڈا بطور آزاد امیدوار اس دوڑ میں شامل ہیں۔سندھ سے ٹیکنو کریٹ و علماء کی 2، خواتین کی 2، اقلیتوں کی 1 نشست پر آج انتخاب ہوا۔

مصنف کے بارے میں