انڈین سپائیڈر مین ،ٹرین کے ٹوائلٹ تک پہنچنے کے لیے مسافر نے  چھت کاسہارا لے لیا

04:52 PM, 2 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

نئی دہلی:،ٹرین کے ٹوائلٹ تک پہنچنے کے لیے مسافر نے  چھت کاسہارا لے لیا۔ مسافروں سے بھری ٹرین  میں ایک مسافر نے ٹوائلٹ تک پہنچنے کے لیے چھت اور دیوار کاسہارا لیا، اس کی اس حرکت کی ویڈیو وائرل ہوئی تو لوگوں نے اسے  انڈین سپائیڈر مین کا نام دے دیا ۔

ویڈیو میں ہندوستانی ٹرین میں سوار ایک  مرد مسافر ٹوائلٹ تک پہنچنے کے لیے بھیڑ بھری ٹرین کے پار جانے کے لیے چھت کا سہارا لے رہا ہے۔انڈیا ٹوڈے نے رپوٹ کیا کہ مسافر بڑی مہارت کے ساتھ مضبوطی سے بھری سیٹوں کی قطاروں سے گزرتا ہے، یہ سب کچھ متاثر کن ایکروبیٹکس کے ساتھ اپنا توازن برقرار رکھتے ہوئے کرتا ہے۔اس آدمی کی حرکت نے لوگوں کو سپائیڈر مین کی یاد دلا دی۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کسی مسافر کو ٹرین کے غسل خانے تک پہنچنا ناممکن محسوس ہوا ہو۔اس سے قبل جون 2023 میں ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایسا ہی ایک کرتب دکھایا گیا تھا جس میں ایک شخص کو سٹنٹ اتارتے ہوئے ٹوائلٹ تک پہنچتے دیکھا گیا تھا

مزیدخبریں