لاہور: بجلی چوری کو روکنے کے لیے ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے ضلعی سطح پر بجلی چوری کے سدِباب کے لیے ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مریم نواز شریف کی زیرِصدارت اجلاس منعقد ہوا۔
اس دوران بجلی چوری سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں لاہور سمیت تمام اضلاع میں بجلی چوری کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔اجلاس میں بجلی چوری روکنے اور ریکوری کے لیے قوانین میں ترمیم کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس کے دوران بجلی چوری کے سدِباب کے لیے ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا جس میں پولیس، محکمہ قانون و دیگر اداروں کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔600 سے زائد سپیشل پولیس ٹیمیں بھی انسداد بجلی چوری مہم میں حصہ لیں گی۔