اسلام آباد :اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8 ججوں کو مشکوک خطوط موصول ہواہے۔ مشکوک خطوط میں سے ایک کھولا گیا تو اس میں سے پاؤڈر برآمد ہوا، پولیس جانچنے کی کوشش کر رہی ہے کہ یہ پاؤڈر کیا تھا۔
عدالتی ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کو ایک خاتون کی طرف سے خطوط موصول ہوئے۔ خط ریشم زوجہ وقار حسین نامی خاتون نے بھیجے تھے۔ دو ججوں کے سٹاف نےخطوط کھولے تو ان میں پاؤڈر تھا۔خط میں ڈرانے دھماکے کے لیے مشکوک نشان بھی موجود تھا۔
اسلام آباد پولیس کے ماہرین کی ایک ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔ پاؤڈر کیا تھا اس کی چانچ کی جا رہی ہے۔اطلاعات کے مطابق خطوط ٹائپ شدہ ہیں، ان پر بھیجنے والے کا کوئی پتہ موجود نہیں۔یاد رہے کہ 2001 میں امریکہ میں سینیٹرز اور میڈیا ہاؤسز کو انتھراکس پاؤڈر سے بھرے خطوط بھیجے گئے تھے جس کے نتیجے میں پڑے پیمانے پر خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔