قومی ایئرلائن کی نجکاری اہم مرحلے پر پہنچ گئی، پی آئی اے نےبولیاں طلب کرلیں 

03:43 PM, 2 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی :قومی ایئرلائن کی نجکاری کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پی آئی اے) نے نجکاری کے لیے بولیاں طلب کرلیں جبکہ بولیاں 3مئی تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

 پی آئی اے کی نجکاری  کے سلسلے میں اظہار  دلچسپی کی درخواستیں 3  مئی تک طلب کی گئی ہیں ۔ 24 جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیاجائے گا۔ 51 سے 100 فی صد حصص  کے لیے درخواست  دی جاسکتی ہے۔ 

حکام کا کہنا تھا کہ نجکاری سےقبل پی آئی اے کے نقصانات،قرضہ جات ہولڈنگ کمپنی میں منتقل کردیے گئے، وفاقی حکومت پی آئی اے کا صرف ہوابازی شعبہ نجی تحویل میں دینا چاہتی ہے۔

نجکاری حکام نے مزید کہا کہ پی آئی اے کے51فیصدشیئرزنجی تحویل میں دیے جائیں گے جبکہ پی آئی اے کے 49 فیصد شیئرز حکومت پاکستان کی ملکیت ہوں گے۔حکام کے مطابق پی آئی اے کے اکثریتی شیئرز نجی تحویل میں جانے سے انتظامی کنٹرول بھی نجی کمپنی کا ہوگا۔

مزیدخبریں