9 مئی کیس: صنم جاوید ، عالیہ حمزہ کا  14 روزہ ریمانڈ منظور

03:38 PM, 2 Apr, 2024

سرگودھا:  انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کیس میں پی ٹی آئی کی رہنما صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کا 14روزہ ریمانڈ منظور کر لیا۔

پولیس نے صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا اور 30 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی ۔ 

عدالت نے میانوالی میں ہونے والے ہنگامہ آرائی کے کیس میں گرفتار دونوں ملزمان کا  14روزہ ریمانڈ منظور کر لیا۔

واضح رہے کہ 27 مارچ کو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو تھانہ شادمان کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید اور رہنما پی ٹی آئی عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کر لی تھی۔

تاہم عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو رہائی کے بعد 9 مئی فسادات سے متعلق نئے کیس میں گرفتار کر لیا گیا تھا

مزیدخبریں