رابی پیرزادہ علیل، صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست

03:28 PM, 2 Apr, 2024

لاہور: پاکستان کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے باعث  انھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 انسٹاگرام پر سابقہ گلوکارہ کے اکاؤنٹ سے پوسٹ شیئر کی گئی ہے، جس میں  رابی پیرزادہ کو اسپتال کے بستر پر لیٹے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اورکیپشن میں بتایا گیا ہے کہ رابی پیرزادہ کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے قرآن کلاس نہیں ہو رہی۔

کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ آپ سب سے التماس ہے کہ ان کی صحت یابی کے لیے دعا کیجئے۔ اللہ تعالیٰ انہیں جلد از جلد صحت عطا فرمائیں۔

مزیدخبریں