خیبرپختونخوا میں سینٹ انتخابات ملتوی

10:55 AM, 2 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

پشاور: خیبرپختونخوا پارلیمنٹ کےاپوزیشن ارکان نے سینٹ انتخابات ملتوی کرنے کے لئے درخواست دائر کی،  صوبائی الیکشن کمشنر نے خٰیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

اس سے قبل اپوزیشن کے احمد کریم کنڈی نے صوبائی الیکشن کمشنر کو  الیکشن ملتوی  کرنے کی درخواست جمع کروائی  جوس پرصوبائی الیکشن کمشنر نے اپوزیشن کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر سے رابطہ کیا۔

بعد ازاں صوبائی الیکشن کمشنر شمشاد خان نے سینیٹ الیکشن ملتوی ہونے کا اعلان کردیا، الیکشن کمیشن کا عملہ  خیبرپختونخوااسمبلی سے واپس چلا گیا۔

درخواست میں موقف  اپنایا گیا کہ ہمارے 25 ارکان سے ابھی تک حلف نہیں لیا گیا، الیکشن ملتوی کیا جائے، خیبرپختونخوا میں مقررہ وقت نو بجے سینٹ انتخابات شروع نہیں ہوسکے، سینٹ انتخابات کے لئے انتظامات مکمل، الیکشن عملہ بھی موجود ہے۔ 

درخواست میں اسدعا کی گئی  کہ ہمارے 25 ارکان سے ابھی تک حلف نہیں لیا گیا،الیکشن ملتوی کیا جائے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیش نے خیبرپختونخوا کے سینیٹ انتخابات مخصوص نشستوں کے ممبران کے حلف سے مشروط کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور سپیکر صوبائی اسمبلی نے ابھی تک مخصوص نشستوں کے ممبران سے حلف نہیں اٹھایا ہے۔ ان کا موقف ہے کہ وہ سنی اتحاد کونسل پارٹی کے نام پر مخصوص نشستیں لینے کا حق رکھتے ہیں، تاہم الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ نے انہیں مخصوص نشستیں نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

مزیدخبریں