لاہور : عمران خان کے سابق قریبی ساتھی جہانگیر خان ترین کی طرف سے پنجاب سے باہر نکل کر قومی سیاست میں فعال ہونے کا امکان ہے۔ جنوبی پنجاب اور بلوچستان سمیت سندھ کے پی میں رابطے شروع کردیئے ہیں ۔ ترین پی ٹی آئی نظریاتی بنانے پر غور کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پارلیمان میں ہونے والی حالیہ قانون سازی کے بعد جہانگیر ترین نے صرف پنجاب کے بجائے قومی سیاست میں کردار ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پنجاب کے بعد بلوچستان ،سندھ اور خیبر پختون خوا میں رابطوں کا آغاز کردیا ہے۔
جہانگیر خان ترین کے پیغام رسانوں کے پی ٹی آئی رہنماؤں اور دیگر الیکٹ ایبلز سے رابطے جاری ہیں۔ جہانگیر خان ترین نااہلی کیخلاف اپیل کا حق ملنے اور عدالت سے کلیئر ہونے کے بعد سیاست میں بھرپور انٹری کیلئے تیار ہیں۔ جہانگیر خان ترین کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کے بجائے پی ٹی آئی نظریاتی بنانے پر غور کررہے ہیں ۔