پرانے اتحادیوں سے رابطے بحال ہوگئے، ایم کیو ایم نے بتایا پی ڈی ایم کے ساتھ چلنے کا اب مزید کوئی فائدہ نہیں : پرویز الہٰی

پرانے اتحادیوں سے رابطے بحال ہوگئے، ایم کیو ایم نے بتایا پی ڈی ایم کے ساتھ چلنے کا اب مزید کوئی فائدہ نہیں : پرویز الہٰی
سورس: File

لاہور : سابق وزیراعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سمیت سب پرانے اتحادیوں سے رابطے بحال ہو چکے ہیں ۔ متحدہ کو پی ڈی ایم سے اتحاد کا سیاسی طورپر بہت نقصان ہوا ۔ ان کے اندر یہ سوچ موجود ہے کہ پی ڈی ایم کے ساتھ مزید چلنے کا کوئی فائدہ نہیں ۔ 

اپنے بیان میں چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ نوازشریف جیسے مفرور مجرم کی سربراہی میں حکومتی اجلاس قوم اور اداروں کے ساتھ سنگین مذاق ہے ۔ نوازشریف خود تو تاحیات نااہل اور بھگوڑا ہے، شہباز شریف نے اپنے بھائی کی ضمانت دی ان کے خلاف بھی کیس ہونا چاہئے ۔ 

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا غیر آئینی مطالبات پر مبنی اعلامیہ سپریم کورٹ کے امور میں کھلی مداخلت ہے ۔ حکومتی اعلامیے میں سپریم کورٹ کے خلاف دھمکی آمیز اور توہین آمیز زبان استعمال کی گئی ہے ۔  پی ڈی ایم کی سیاست آخری ہچکیاں لے رہی ہے ۔ 

چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ الیکشن رکوانے کیلئے حکومت کا آخری حربہ بھی انشاء اللہ ناکام ثابت ہو گا ۔ بلوچستان حکومت اور جی ڈی اے میں بھی حکومت کی آئین اور ملک دشمن پالیسیوں پر سخت تحفظات پائے جاتے ہیں ۔ عمران خان جلد انشاء اللہ تمام جماعتوں کا اجلاس بلا کر اگلے لائحہ عمل کا بتائیں گے ۔ 

مصنف کے بارے میں