لاہور : ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہماری درخواستوں پر 5 ، 5 دن کی تاریخ دینے والے ججز مجرم ہیں۔انہیں استعفیٰ دے کر گھر چلے جانا چاہیے۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کاہ کہ ہماری ہائیکورٹس Habeas Petetions (حبس بے جا درخواستیں) میں پانچ 5 دن کی تاریخیں دے رہی ہیں وہ " ججز " برابر کے "مجرم " ہیں اگر آپ نے Habeas Petetions (حبس بے جا درخواستیں) کو اس طرح ڈیل کرنا ہے تو آپ استعفی دیکر گھر چلے جائیں ۔
فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی مسلم لیگ ن کی پارٹی رجسٹریشن منسوخ کرنے کے لئے ریفرنس دائر کرنے پرغور کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کی صریحاْ خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک مفرور ملزم اس پارٹی کے فیصلے کر رہا ہے اور پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کو تسلیم نہیں کرتے یہ اعلان بذات خود آئین کے آرٹیکل 6 کی زد میں ہے۔