پاک نیوزی لینڈ  ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت جاری ،پہلا میچ 14 اپریل کو ہوگا

04:13 PM, 2 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور :پاک نیوزی لینڈ  ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت جاری  ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کی  ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی معرکہ 14اپریل کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ دوسرا میچ15اور تیسرا 17اپریل کوکھیلا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق مہمان ٹیم کی سیکورٹی کیلئے خاص انتظامات کئے گئے ہیں ،ٹریفک پلان بھی تیار کیا جائے گا جس میں متبادل راستوں  اورا سٹیڈیم  آنے والے شائقین کی گاڑیوں کی پارکنگ کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی ۔

شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ ان کو شدت سے میچ کا انتظار ہے ، انہوں نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کی پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔  

مزیدخبریں