لاہور : فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے سابق ایس پی فرحت عباس کے قتل میں بیوہ بھابھی کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ایس پی فرحت عباس کے قتل کی ماسٹر مائنڈ حرا بی بی اور سکیورٹی گارڈ عارف آفریدی کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔بھابھی کا کہنا ہے کہ فرحت عباس شاہ اس کو ذاتی گارڈ رکھنے سے منع کر تا تھا جس کی وجہ سے اس نے قتل کیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق قتل میں ملوث 2 خواتین سمیت 3 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے ملت پارک کے قریب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم مسلح ملزم نے فائرنگ کر کے سابق ایس پی فرحت عباس کو قتل کر دیا تھا، سی سی پی او لاہور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے قتل میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔