بصرہ :عراق کے شہر میں انوکھا کتب میلہ سجایا گیا ہے جہاں ایک پر تعیش سمندری جہاز میں درجنوں پبلشرز نے اپنی کتابیں پیش کرد یں ۔
کتابی میلے کے منتظمین کا کہنا تھا کہ یہ سمندری جہاز پر کتابوں کی دنیا میں سب سے بڑی نمائش ہے۔ کتابیں خریدنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد بصرہ کی بندرگاہ کا رخ کا رخ کر رہی ہے جہاں یہ جہاز عارضی طور پر لنگر انداز ہے۔
انگریزی اور عربی زبان کی 5 ہزار سے زائد کتابیں کتب میلے کا حصہ ہیں۔