آئندہ چوبیس گھنٹے میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات

آئندہ چوبیس گھنٹے میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات

لاہور : محکمہ موسیمیات کا کہنا ہے کہ  آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے  ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق   ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا  ۔لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع پشاور، نوشہرہ صوابی، باجوڑ، کرم، چترال میں مزید بادل برسنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ،ژوب،زیارت اور گردونواح میں بارش کا امکان ہے۔ سندھ کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا

  آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش اور  بلند پہاڑوں  پر برفباری متوقع ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والی موسلا دھار بارشوں سے  ژوب میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ بلوچستان کو خیبرپختونخوا اور پنجاب سے ملانے والی قومی شاہراہ دانہ سر کے مقام پر بند ہو  نے سے  متعدد گاڑیاں پھنس گئیں۔

این ایچ  اے حکام کا کہنا ہے  برف کو ہٹانے کے لیے  مشینری پہنچا دی گئی ہے ۔ روڈ کو کلیئر کرنے میں 24سے30گھنٹے لگیں گے ۔ 

مصنف کے بارے میں