پرویز الہٰی یا حمزہ شہباز، پنجاب کے خادم اعلیٰ کا فیصلہ آج ہوگا

11:53 PM, 2 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: پرویز الٰہی اور حمزہ شہبازمیں  آج  بڑی  جنگ  ہونے جا رہی ہے۔ پنجاب وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے  پنجاب اسمبلی کا  فیصلہ کن اجلاس    ساڑھے 11بجے ہوگا۔

اسپیکر پرویز الٰہی خود وزیراعلیٰ کے امیدوار ہیں اس لیے  انہوں نے اجلاس کیلئے  اپنے اختیارات  ڈپٹی اسپیکر کو سونپ دیے ہیں۔

ادھر مسلم لیگ ن کے امیدوار حمزہ شہباز کا متحدہ اپوزیشن سمیت ارکان اسمبلی کے اعزاز میں ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں عشائیہ دیا ہے۔ لیکی ارکان اسمبلی ،پیپلز پارٹی ،ترین گروپ ،اسد کھوکھر اورعلیم گروپ سمیت آزاد ارکان اسمبلی  نے شرکت کی ۔  عشائیہ میں دوسو ایک ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔ 

مزیدخبریں