لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف پر لندن پر حملہ ہوا ہے۔ ایک نوجوان نے قائد ن لیگ کو موبائل دے مارا جو ان کے گارڈ کو لگا جس سے گارڈ زخمی ہوگیا۔
نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے سینئر صحافی کی ٹویٹ ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اس بار ان حملہ آوروں کو نہیں چھوڑیں گے۔
انشاءاللّہ ان کو اب نہیں چھوڑنا۔ https://t.co/gSDrhw4sA5
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 2, 2022
ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں دفتر کے باہر نواز شریف پر نوجوان نے حملے کی کوشش کی۔ موبائل فون دے مارا ۔فون گارڈ کو جا لگا ۔
قائد ن لیگ دفتر سے باہر نکل رہے تھے ایک نوجوان نے بدتمیزی کرتے ہوئے نواز شریف پر حملے کی کوشش کی ۔ گارڈز کے روکنے پر فون نواز شریف کو دے مارا جو گارڈ کو لگا۔