اسلام آباد: حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے ہنگامہ آرائی کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ پارلیمنٹ لاجز اور پارلیمنٹ میں ہنگامے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن اراکین کو پارلیمنٹ لاجز میں ہی روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسمبلی اراکین پر تشدد کا خدشہ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے کل پارلیمنٹ کے اجلاس میں شدید ہنگامہ آرائی اور خونریزی کا منصوبہ بنا لیا ہے جس کے ثبوت مل چکے ہیں ۔ اٹارنی جنرل نے اس منصوبے کی مخالفت کی ہے لیکن ان کی نہیں سنی گئی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ووٹنگ میں تاخیر کی تجویز پر اسپیکر نے مخالفت کی ۔ اسپیکر کا کہنا ہے کہ کل آخری دن ہے ووٹنگ موخر نہیں کرسکتے ۔