عمران خان کو نوجوانوں کو اکسانے کا جواب دینا ہوگا: شہباز شریف 

06:44 PM, 2 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان شکست تسلیم کرنے کے بجائے قوم کو تسلیم کر رہے ہیں۔ عمران خان کو نوجوانوں کو اکسانے کا جواب دینے ہوگا۔ 

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان آپ آئین کے خلاف جا رہے ہیں۔ دھمکیوں اور اپنے حواریوں کو اکسا رہے ہیں۔ تمام آئینی اور قانونی ادارے یقینی بنائیں کہ کل تمام ارکان اسمبلی اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔ 

انہوں نے کہا کہ کچھ کرم فرماؤں نے میرا بیان توڑ مروڑ کر بیان کیا۔ بھکاری اپنی مرضی نہیں کرسکتے یہ بات پہلے بھی کرچکا ہوں۔ بدقسمتی سے قرضوں پر قرضے لیے گئے۔ آزاد قوم کے طور پر زندہ رہنا ہے تو کشکول توڑنا ہوگا۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ جو قوم معاشی طور پر آزاد نہیں ہوتی اس کی کوئی مرضی نہیں ہوتی۔ میرے بیان کا تعلق نہ مغرب سے ہے اور نہ مشرق سے  ہے۔ پاکستان معاشی طور پر آزاد نہیں ہے۔ 

مزیدخبریں