وسیم اکرم بھی وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں بول اٹھے

وسیم اکرم بھی وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں بول اٹھے

کراچی : ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر  پر لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم بھی میدان میں آگئے اور وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں کھڑے ہو گئے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر   وسیم اکرم نے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا  کہ’وہ  قیادت کرنے، لڑنے اور جیتنے کے لیے پیدا ہوا ہے ، اپنے لیے نہیں بلکہ عوام کی نمائندگی کر رہا ہے۔ وہ عہدہ،  طاقت یا نام کیلئے نہیں لڑ رہا یہ سب اس کی تقدیر ہے اور کھیل ابھی ختم نہیں ہوا!‘

واضح رہے کہ اس سے پہلے لیجنڈ قومی کرکٹر  شاہد آفریدی نے بھی گزشتہ روز وزیراعظم عمران کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے کہا تھا  کہ خدارا کسی ایک منتخب حکومت کو تو آئینی مدت پوری کرنے دیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے  اپنے ٹوئٹ میں ملکی موجودہ صورتحال اور وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر بات کرتے ہوئے لکھا  کہ ’پاکستان کے قیام کو 74 سال ہوگئے ہیں ۔ خدارا کسی ایک منتخب حکومت کو تو آئینی مدت پوری کرنے دیں کیونکہ ہر عوام کی منتخب کردہ حکومت کو آئینی مدت پوری کرنے کا حق ہے ۔ 74 سال کی برائیاں ختم ہوتے ہوتے ہونگی۔‘

مصنف کے بارے میں