شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور کی لوکل کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر حکومتی درخواست  پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو  آج ہی سنائے جانے کا امکان ہے۔


لاہور کی خصوصی  عدالت سینٹرل کے جج نے شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کے لیے ایف آئی اے کی  دائر درخواست پر سماعت کی جس میں ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ شہباز شریف عبوری ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔مزید کہا گیا کہ عدالت نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں بلاجواز توسیع کی لہٰذا درخواست مسترد کی جائے۔ سماعت کے دوران عدالت نے ایف آئی اے کے وکیل سے وکالت نامہ بھی طلب کیا۔

عدالت  نے منی لانڈرنگ کیس میں لیگی رہنما کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو 4 اپریل کے لیے نوٹس جاری کردیا۔