راولپنڈی: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی کے نالہ لئی کو منحوس قرار ددیدیا۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشیدنے کہا کہ نالہ لئی میں میری سیاست کے 50 سال غرق ہو گئے، بہت منحوس ہے اس پر جب بھی کام کرنے لگتا ہوں حکومت تبدیل ہو جاتی ہے۔شیخ رشید نے عید کے بعد ٹی وی پر بطور اینکر نظر آنے کا بھی اعلان کیا۔
دوسری جانب شیخ رشید نے وفاقی وزیر فواد چوہدری سے کہا ہے کہ اگر وزیر قانون فواد چوہدری اپوزیشن جماعتوں کو کالعدم قرار دینے کی ہدایت دیں تو میں انہیں نوٹیفائی کر دوں گا۔
واضح رہے کہ شیخ رشید نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کو کالعدم قرار دینے اور غیر ملکی طاقتوں سے پیسے لیکر تحریک عدم اعتماد لانے والوں کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کا عندیہ دیا تھا۔