لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لئے پنجاب اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج کچھ دیر میں ہوگا تاہم پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ کے لئے ووٹنگ 3 اپریل کو کروائے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج ہونے والے اجلاس میں حکومتی امیدوار چوہدری پرویزالٰہی اور متحدہ اپوزیشن کے امیدوارحمزہ شہباز کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔
سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی نے کہا ہے کہ آج صرف شیڈول جاری ہو گااور کوئی کارروائی نہیں ہو گی، ووٹنگ کل کراتے ہیں یا پیرکوفیصلہ اسپیکرنےکرناہے، تاہم ووٹنگ آج نہیں ہو گی۔
واضح رہے مسلم لیگ ن نے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب کروانے کیلئے 186 کا ہدف مکمل کرنے کا دعویٰ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ نہ صرف ترین گروپ کی جانب سے مکمل حمایت حاصل ہے بلکہ علیم خان گروپ کے ساتھ پپیلز پارٹی کے ارکان اسمبلی بھی ان کی حمایت کریں گے۔