اسلام آباد: شہباز شریف کی جانب سے قوم کو بھکاری کے طور پر پیش کرنے پر مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں صاحب یہ قوم بھکاری نہیں ، یہ قوم ایک غیرت مند قوم ہے اسی لئے آج کے اس تاریخی لمحہ میں ایک غیرت مند لیڈر کے ساتھ کھڑی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں وفاقی وزیر اسد عمر نے لکھا کہ ’ میاں صاحب یہ قوم بھکاری نہیں ہے. اس کی اشرافیہ کا ایک بڑا حصہ ضرور بے ضمیر ہے اور اپنے ذاتی مفاد کے لئے بھیک مانگنے سے بھی گریز نہیں کرتے. یہ قوم ایک غیرت مند قوم ہے اسی لئے آج کے اس تاریخی لمحہ میں ایک غیرت مند لیڈر کے ساتھ کھڑی ہے‘
میاں صاحب یہ قوم بھکاری نہیں ہے. اس کی اشرافیہ کا ایک بڑا حصہ ضرور بے ضمیر ہے اور اپنے زاتی مفاد کے لئے بھیک مانگنے سے بھی گریز نہیں کرتے. یہ قوم ایک غیرت مند قوم ہے اسی لئے آج کے اس تاریخی لمحہ میں ایک غیرت مند لیڈر کے ساتھ کھڑی ہے
— Asad Umar (@Asad_Umar) April 2, 2022
واضح رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں لیگی صدر شہباز شریف سے میزبان نے سوال کیا کہ خواجہ آصف نے کہا امریکہ ہمارا وینٹی لیٹر ہے، امریکہ کے بغیر نہیں رہ سکتے کوئی قدم اٹھایا تو گھٹنوں پر آجائیں گے۔ جس پر شہباز شریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’بھکاری اپنی مرضی کا فیصلہ نہیں کرسکتے، ہمیں اپنی قوم کا پیٹ پالنا ہے۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم کیسے کسی سے لڑ سکتے ہیں کیسے نعرے لگا سکتے ہیں یہ ہماری بقا کا مسئلہ ہے۔‘