وزیراعظم عمران خان کا اسمبلی سے مستعفی ہونے کے آپشن پر غور

10:01 AM, 2 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آ باد: وزیر اعظم عمران خان  کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی صورت میں  اسمبلیوں سے استعفے دینے کے آپشن پر بھی ٖغور کیا جار ہا ہے  جس سے نئی بننے والی حکومت  کا چلنا مشکل ہو جائے گا۔

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق  وزیراعظم عمران خان کی طرف سے  تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی صورت میں پی ٹی آئی کے تمام ممبران اسمبلی مستعفی ہو نے کی تجویز پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے جس سے  نئی حکومت بحران کا شکار ہو جائے گی اور فوری الیکشن کی طرف جانا پڑے گا اور یہی وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں۔وفاق کے علاوہ خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بھی یہی طریقہ اپنانے پر غور ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ  وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز ملک کے سینئر صحافیوں سے ملاقات کی جس میں انہوں نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا  کہ  تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اتوار کو بڑا سرپرائز دینگے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سیکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے تھریٹ الرٹ موجود ہیں،  میری جان کو خطرہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  اسٹیبلشمنٹ نے اپوزیشن کی طرف سے تین آفرز کا بتایا  جن میں  عدم اعتماد، استعفیٰ یا نئے انتخابات، تاہم میرے خیال میں  اگر ہم عدم اعتماد جیت جاتے ہیں تو بڑا اچھا ہے قبل از وقت الیکشن کی طرف چلے جائیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام سے اپیل کروں گا کہ ہمیں  بھاری اکثریت  سے جتوائیں،  سارا گند صاٖ ف کر کے ملک  ٹھیک کر د یں گے۔

مزیدخبریں