’حلیمہ سلطان‘ نے ایک بار پھراپنی بولڈ تصویر شیئر کر دی

09:12 AM, 2 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان میں مقبولیت حاصل کرنے والے  ترک  سیریل’ ارطغرل غازی‘  میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی ترک اداکارہ ایسرابیلجک نے ایک بار پھر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ’بولڈ تصویر‘ شیئر کر دی۔جس سے ایک بات یقینی ہو گئی ہے کہ  ترک اداکارہ ا ایسرا بلجک کو پاکستانیوں کی تنقید کی ذرا پرواہ نہیں اور وہ  اپنی مرضی کے مطابق سوشل میڈیا پر بولڈ تصاویر و ویڈیوز پوسٹ کرتی رہیں گی۔

ترک اداکارہ نے حال ہی میں اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک بولڈ تصویر شیئر کی ہے  جس میں انہوں نے سرخ رنگ کا مختصر ٹاپ پہنا ہوا ہے اور اس کے اوپر جینز کی جیکٹ پہن رکھی ہے۔ 

واضح رہے کہ ترک اداکارہ کو  انسٹاگرام پرفالوکرنے والے پاکستانی مداح اکثروبیشتر  انہیں اخلاقیات کا درس دیتے ہوئے  لباس اوراسٹائلنگ پر نہ صرف مایوس نظر آتے ہیں بلکہ شدید تنقید کرتے بھی پائے جاتے ہیں۔پاکستانی مداح  ترک اداکارہ ایسرا بیلجک کو  کو حلیمہ سلطان یا مشرقی روپ میں ہی دیکھنا چاہتے ہیں تاہم ایسا نہ ہونے کی صورت میں اداکارہ کا ہر اقدام  قابل تنقید شمار ہوتا ہے ۔

واضح رہے کہ تُرک اداکارہ نے گزشتہ دنوں میں زیرجامہ کی مشہور برانڈ ’وکٹوریہ سیکرٹ‘ کے اشتہار میں کام کیا تھا  جس کے سامنے آنے کے بعد  ان کے انسٹاگرام پرپاکستانی مداح مایوسی اور پریشانی کا شکار ہیں اور اپنی پسندیدہ ترک اداکارہ  ’حلیمہ سلطان‘  کا یہ روپ ان کیلئے ناقابل برداشت ہو گیا تھا۔

مزیدخبریں