امریکا میں کیپٹل ہل کے باہر مشتبہ شخص نے پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھادی

11:31 PM, 2 Apr, 2021

واشنگٹن، امریکی دارالحکومت میں کیپٹل ہل کے باہر مشتبہ شخص نے پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی ۔واقعہ میں دوپولیس اہلکار زخمی ہوگئے ۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیپیٹل ہل کی عمارت کے باہر ایک شخص نے دو پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ گاڑی میں سوار شخص نے کیپیٹل ہل کے بیریئر سے گاڑی ٹکرائی اور حملہ آور ہاتھ میں چھری لے کر گاڑی سے اترا تو پولیس نے اُس پر گولی چلائی۔

ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ اِس حملے میں سیکیورٹی پر موجود 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

 سیکیورٹی اہلکاروں نے کیپیٹل ہل اور قریبی علاقوں کو بند کردیا ہے جبکہ سیکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جاری ہیں۔
 

مزیدخبریں