مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیر ی شہید

11:14 PM, 2 Apr, 2021

سری نگر ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کے مظالم کا سلسلہ جاری ، مزید 3 کشمیری شہید ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ کے علاقے کاکاپورہ میں محاصرے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

اس موقع پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک خاتون سمیت متعددکشمیری زخمی بھی ہوئے۔ 

دوسری جانب ترجمان دفتر  خارجہ نے بےگناہ کشمیریوں کےماورائے عدالت قتل کی مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی قابض فوج نے 2 ہفتوں میں مزید 6 کشمیریوں کو شہید کیا ہے، جعلی مقابلوں میں بےگناہ کشمیریوں کےماورائے عدالت قتل کی مذمت کرتےہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھاکہ  کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے لہٰذا پاکستان تمام بےگناہ کشمیریوں کےماورائےعدالت قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کرتاہے۔

مزیدخبریں