لاہور: ہائیکورٹ نے نجی ہاوسنگ سوسائٹی کی جانب سے آموں کے درخت کاٹے جانے کے معاملے پر ایکشن لیتے ہوئے پابندی لگا دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ملتان میں آموں کے درخت کاٹنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ملتان میں ہاؤسنگ اسکیم کی توسیع کیلئے سیکڑوں درخت کاٹے گئے، درختوں کی کٹائی فوری روکنے کا حکم دیا جائے۔
درخواست گزار کے مطابق پاکستان بدترین ماحولیاتی آلودگی کا شکار ہے سچر درختوں کے کٹاؤ سے آلودگی میں اضافہ ہو گا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر حکم جاری کیا اور آموں کے درخت کاٹنے پر پابندی عائد کر دی۔
خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پر بھی لاہور ہائیکورٹ نے ملتان میں آموں کے درخت کاٹنےکے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران درختوں کی کٹائی پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔
عدالت نے نجی ہاوسنگ سوسائٹی ،محکمہ جنگلات اور ماحولیات کو نوٹس جاری کرتےہوئے سے فریقین کو 2 اپریل تک جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔