موبائل بیچنے کا اشہتار مہنگا پڑگیا

08:37 PM, 2 Apr, 2021

کراچی ، موبائل بیچنے کا اشتہار مہنگا پڑگیا ۔ موبائل کا خریدار بن کر آنے والوں نے گھر ہی لوٹ لیا ۔ 

تفصیلا ت کے مطابق کراچی کے علاقے بہادرآباد میں ایک شہری نے موبائل فروخت کرنے کےلئے آن لائن اشتہار دیا ۔ جس کے بعد دوموٹرسائیکل سوارموبائل کے خریدار بن کر ان کے گھر پہنچے ۔ 

موبائل کے خریداروں نے گھر آنے کے بعد اسلحہ نکال لیا اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے قیمتی سامان لوٹ لیا ۔ شہری نے مقامی تھانے میں مقدمے کی درخواست دے دی ہے ۔ 

شہری کا کہنا ہے کہ دو روز قبل موبائل خریدار کے روپ میں آنے والے ڈاکو  4 لاکھ روپے مالیت کے موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موصول ہوگئی ہے ۔ جس میں ڈاکوؤں کے چہرے واضع طورپر دیکھے جاسکتے  ہیں ۔ 


 

مزیدخبریں